degi chicken korma recipe , degi chicken korma recipe in urdu , how to make degi chicken korma , دیگی چکن قورمہ , degi chicken korma banane ka tarika in urdu

asadali448
By -
0


 

دیگی چکن قورمہ

اشیاء

ایک کلو چکن، ایک کپ گھی، ایک پیاز،ایک کھانے کا چمچ ادرک اور لہسن کا پیسٹ،ایک سے ڈیڑھ چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر،چوتھائی چائے کا چمچ دیگی مرچ،ایک کھانے کا چمچ پسا دھنیا،ایک کپ دہی،ایک چائے کا چمچ پسا گرم مصالحہ،سات لونگ پسے ہوئے،چار بڑی الائچی پسی ہوئی،چار چھوٹی الائچی،حسب ذائقہ کالی مرچ پاؤڈر اور نمک،جاوتری پسی چوتھائی چائے کا چمچ،دو کھانے کے چمچ ادرک کٹی ہوئی،ایک چائے کا چمچ کیوڑا۔، 

ترکیب

      ایک پین میں گھی ڈال کر گرم کریں۔پہلے پیاز اور چکن کو پانچ سے چھ منٹ کے لیے فرائی کر کے نکال لیں۔اب ایک  کپ یا پیالی میں لال مرچ،دیگی مرچ،پسا دھنیا،ادرک لہسن کا پیسٹ،نمک اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔پین کے گرم گھی میں یہ مکسچر ،لونگ اور چھوٹی الائچی ڈال کر بھون لیں۔ساتھ بلینڈر میں دہی اور براؤن پیاز بلینڈ کرلیں۔بھنے ہوئے مصالحے میں بھنی چکن ڈال کر دس منٹ کے لیئے ڈھک دیں۔اب اس میں دہی کا مکسچر اور پیاز ڈال کر پکائیں ایک سے دو منٹ بعد اس میں پسا گرم مصالحہ،جاوتری،پسی بڑی الائچی،کٹی ادرک،کیوڑا،پسی لونگ اورپسی کالی مرچ ڈالیں اور پکائیں۔آپ کا دیگی چکن قورمہ تیار ہے اوپر سبز دھنیا ڈال کر پیش کریں۔

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)