فروٹ چاٹ
اشیاء
ایک پیالی انگور،کینو زائقے کے لیے،دو عدد امرود،دو لیموں،دو عدد شکر قندی،چھ کیلے،حسب زائقہ چینی اور کالی مرچ،دو عدد ناشپاتی،تین آڑو،ایک آم اور ایک انار۔
ترکیب
ایک بڑا پیالہ لیں۔انگور،آم،آڑو،کیلے،انار،امرود اور شکر قندی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا لیں۔کینو،گریپ فروٹ اور لیموں کا جوس چینی میں نکال کر جوس بنا لیں۔سارے فروٹ بڑے پیالے میں ڈال کر مکس کر لیں اس کے اوپر حسب زائقہ چاٹ مصالحہ ڈال کر مزید چٹپٹی بنا سکتی ہیں۔آپ کی چٹپٹی اور کھٹی میٹھی فروٹ چاٹ تیار ہے۔