پکوڑے قیمے والے
اشیاء
آدھا کپ قیمہ،دو کپ بیسن،آلو آدھا کپ باریک کٹے ہوئے باریک،آدھا کپ باریک کٹی پیاز،پانچ سبز مرچ باریک کٹی ہوئی،ایک گڈی ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا،انار دانہ ایک کھانے کا چمچ،خشک دھنیا ایک کھانے کا چمچ،ایک کھانے کا چمچ نمک،دو کھانے کے چمچ لال مرچ،آدھا کپ دہی اور حسب ضرورت آئل۔
ترکیب
قیمے کا کچا پن ختم کرنے کے لیے پہلے اس کو ہلکا سا فرائی کرلیں۔اب کسی بڑے برتن میں آلو،پیاز،ہری مرچ،ہرادھنیا،قیمہ،انار دانہ،خشک دھنیا،نمک،مرچ،بیسن اور دہی ڈالکر مکس کر کے پانی کے ساتھ گوندھ لیں اور تیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔اتنے میں آپ دہی کی چٹنی بنا لیں۔تیس منٹ بعد ائل کو کڑاہی میں گرم کر کے پکوڑے تل لیں۔آپ کے گرمہ گرم قیمے کے پکوڑے تیار ہیں۔