قیمہ کریلے
-:اشیاء
آدھا کلو کریلے،آدھا کلو قیمہ،ایک چمچ لال مرچ پاؤدر،گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،ایک چائےکا چمچ سفید زیرہ،ایک چائے کا چمچ خشک دھنیا پاؤدر،ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی پسی ہوئی،باریک کٹے ہوئے ٹماٹر چار عدد،دو کھانے کے چمچ پسا ہوا لہسن اور ادرک،باریک کٹی ہوئی پیاز دو عدد،آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا آمچور،باریک کٹی ہوئی سبز مرچیں چار عدد،سبز دھنیا باریک کٹا ہوا گٹھی کا چوتھائی حصہ،ایک لیموں حسب زائقہ نمک اور آئل۔
-:ترکیب
کریلے چھیل کر اندر سے بیج نکال دیں۔کاٹ کرنمکین پانی میں ابال لیں۔کڑاہی میں آئل گرم کرکے ادرک،لہسن اور پیاز بھونیں۔اس میں قیمہ ڈال کر بھونیں جب پانی خشک ہو اور قیمہ بھون جائے تو لال مرچ،زیرہ،دھنیا،گرم مصالحہ،ہلدی،آمچور اور نمک ڈال کر مزید بھونیں جب خوشبو آنے لگے تو اس میں کریلے، لیموں کا رس اور سبز مرچیں ڈال کر بھونیں جب آئل علیحدہ ہوجائےتو آنچ بند کر دیں۔اب ہرےدھنیے سے گارنش کر کے پیش کریں