کریم کسٹرڈ
اجزاء
کسٹرڈ پاؤڈر دو چمچ،دودھ ڈیڑھ کلو،سبز الائچی دو عدد،فریش کریم ایک کپ،چینی ایک کپ،پھل حسب ضرورت سجاوٹ کے لیے
ترکیب
دودھ ڈیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھیں اور اس میں سبز الائچی توڑ کر ڈال دیں،ایک کپ دودھ میں کسٹرڈ پاؤڈر مکس کر لیں،جب دودھ کھول جائے تو چینی ڈال کر آنچ کم کر دیں اور کسٹرڈ ملا دودھ تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالیں ساتھ چمچ چلاتے رہیں،جب گاڑھا ہو جائے تو اتار کر باؤل میں آدھا کسٹرڈ ڈالئں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں،جب ٹھنڈا ہو جائے تو اوپر کریم کی لیئر جمائیں اور اوپر باقی کسٹرڈ ڈال کر اوپر پھلوں کی سجاوٹ کریں۔ٹھنڈا کرنے کے لئے فریج میں رکھیں۔مزیدار کریم کسٹرڈ تیار ہے