chapli kabab recipe in urdu , chapli kabab banane ka tarika , chapli kabab banane ka tarika in urdu , chapli kabab ki recipe , how to make chapli kabab at home , chapli kabab ingredients ,

asadali448
By -
0


 

چپلی کباب

اجزاء

ایک کلو قیمہ،خشک دھنیا ایک کھانے کا چمچ،ایک کھانے کا چمچ سفید زیرہ،دو کھانے کے چمچ انار دانہ حسب ضرورت پانی،چار انڈے،آدھا کھانے کا چمچ لال مرچ پسی ہوئی،دو کھانے کے چمچ مکئی کا آٹا،باریک کٹی ہری مرچ چار عدد،ایک چائے کا چمچ کالی مرچ پسی،پودینہ حسب ضرورت کٹا ہوا،آدھا کھانے کا چمچ لال مرچ،حسب زائقہ نمک،حسب ضرورت آئل اور ٹماٹر۔

ترکیب

سفید زیرے اور خشک دھنیا کو بھون کرموٹا موٹا پیس لیں۔ایک انڈا،مکئی کا آٹا،پسی لال مرچ،باریک کٹی سبز مرچ،کالی مرچ پاؤدر،انار دانہ،پودنہ کٹا ہوا،لال مرچ پاؤدر،مصالحہ جات پسے ہوئے اور نمک قیمے میں شامل کر کے گوندھیں اور تیس منٹ کے لیے ڈھکن دیں اور فریج میں رکھ دیں اس سے انار دانے کی کھٹاس آجائے گی۔اب جو انڈے باقی ہیں ان کو فرائی کر کے بیٹر میں مکس کر لیں۔ایک فرائنگ پین میں تھوڑا آئل گرم کر لیں۔آئل گرم ہوجائے تو آنچ کم کر دیں۔کباب کے لیے قیمہ ہاتھ میں لے کر پھیلائیں اور اوپر ٹماٹر کا ایک ٹکڑا لگا کر چاروں اطراف سے اٹھا کر کباب بنائیں اور تل لیں۔تل کر نکالیں تو کاغذ پر رکھیں اس سے چکنائی کاغذ میں جذب ہو جائے گی۔دہی کا رائتہ بنا لیں اور چٹنی اور نان یا روٹی کے ساتھ مہمانوں کو پیش کریں۔آپ کے گرمہ گرم چپلی کباب بن کر تیار ہیں۔

Tags:

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)